رسائی کے لنکس

مصر:مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک


محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی بڑی تعداد میں زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مصر میں برطرف کیے جانے والے صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جمعہ کو ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہفتہ کو محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی بڑی تعداد میں زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بعض کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

مرسی کے حامیوں نے جمعہ کو ملک کے مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے کیے جب کہ ان کے مخالفین نے بھی بڑی تعداد میں ریلیاں نکالیں۔

قاہرہ میں تحریر اسکوائر پر جمع ہونے والے دونوں دھڑوں کے مظاہرین میں بھی شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہیں۔

جمعہ ہی کو مصر کی ایک عدالت نے برطرف کیے جانے والے صدر کے خلاف حماس کے ساتھ ساز باز کے الزامات میں انھیں گرفتار رکھتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں فوج نے ملک کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کرکے عدلی منصور کو عبوری صدر مقرر کیا تھا۔ عبوری انتظامیہ نئے آئینی مسودے پر کام کے علاوہ ملک میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات کروانے کے عزم کا اظہار کر چکی ہے۔
XS
SM
MD
LG