رسائی کے لنکس

مصر میں انتقال اقتدار کا عمل ابھی شروع ہونا چاہیے، صدر اوباما


صدر اوباما کینیڈا کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران
صدر اوباما کینیڈا کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران

صدر براک اوباما نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ انتقال اقتدار کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔ تاہم اُنھوں نے صدر مبار ک پریہ دباؤ نہیں ڈالا کہ وہ اپنے عہدے سے ابھی ہٹ جائیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دنیا مصر میں ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور افراتفری کے ان لمحات کونئے موقعوں میں تبدیل کرنا چاہیئے۔

صدر اوباما نے یہ بیان کینیڈا کے وزیراعظم کے ساتھ وائٹ ہاؤ س میں ہونے والی ملاقات کے بعد ایک مختصرنیوز کانفرنس میں دیا۔ مصر میں شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب صدر اوباما نے اس موضوع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

صدر اوباما نے بتایا کہ اُنھوں نے رواں ہفتے صدر حسنی مبارک سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر بات کی ہے ۔

امریکہ کے صدر نے یہ بیان ایسے وقت دیا ہے جب مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو مخالفین نے ”یوم رخصت“ کے طور پر منایا۔

XS
SM
MD
LG