مصر میں حکام نے بتایا ہے کہ قاہرہ کے مضافات میں مسلح جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرنے والا ایک پولیس افسر فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔
سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کرداساہ نامی گاؤں میں جمعرات کو علی الصبح پر دھاوا بولا، آنسو گیس پھینکی اور عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس دوران ایک پولیس افسر ہلاک ہوا۔
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز ان ذمہ داروں کو تلاش کررہی ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ پولیس تھانوں پر حملے کیے تھے۔ ان واقعات میں 11 سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔
گزشتہ ماہ اسلام پسدنوں کے مضبوط گڑھ کرداساہ میں تشدد کے واقعات اس وقت پیش آئے جب اس سے چند گھنٹے قبل برطرف کیے جانے والے صدر محمد مرسی کے حامیوں کے دھرنوں کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا تھا۔
فوج کی طرف سے مظاہرین کے خلاف کی گئی کارروائی میں کم ازکم ایک ہزار افراد ہوگئے تھے۔ مصری حکام ان کارروائیوں کو ’’انسداد دہشت گردی کی مہم‘‘ قرار دیتے ہیں۔