رسائی کے لنکس

ذکر کچھ نئی فلم 'گزارش ' کا،رہتک اور ایشوریا بازی لے گئے


ذکر کچھ نئی فلم 'گزارش ' کا،رہتک اور ایشوریا بازی لے گئے
ذکر کچھ نئی فلم 'گزارش ' کا،رہتک اور ایشوریا بازی لے گئے

رہتک روشن کی آنے والی نئی فلم 'گزارش' کا ان دنوں دور دور تک چرچا ہے۔ اس کی دو اہم وجوہات یہ ہیں کہ ایک تو یہ بڑی کاسٹ والی فلم ہے جس میں رہتک روشن اور ایشوریا رائے نمایاں ہیں جبکہ دوسری وجہ اس کے ڈائریکٹراور پروڈیوسر سنجے لیلا بنسالی ہیں جن کا کام معیارکی حدوں سے آگے نکل جاتا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ 'گزارش' ہالی ووڈ کی دو فلموں 'دی سی ان سائڈ' اور 'دی پرسٹیج' سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔رہتک روشن نے فلم میں ایک جادوگر کا رول ادا کیا ہے جو اپنی طویل بیماری کے سبب موت کو گلے لگانا چاہتا ہے جبکہ ایشوریا ان کی نرس بنی ہیں جو انہیں ہمیشہ زندہ اور ہنستا مسکراتا دیکھنا چاہتی ہیں ۔وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود رہتک کی تیمارداری کے دوران اس سے محبت کربیٹھتی ہے مگر اس کا اظہار نہیں کرپاتی۔

رہتک کے لئے 'گزارش ' کا کردار اب تک کا سب سے مشکل اورنہایت چیلنجنگ رول تھا ۔ یہ ایک ایسے آدمی کا کردار ہے جو چودہ سالوں سے وہیل چیئرپر ہے اور ایک انگلی بھی نہیں ہلا سکتا۔ لہذارہتک کے لئے یہ سب سے بڑا چیلنج تھا کہ وہ کس طرح اس کردار کے حوالے سے اداکار ی میں رنگ بھریں۔

فلم کے کئی حصے نہایت دلچسپ جبکہ کئی بور یت سے بھرے ہیں۔ انٹرول تک فلم کا ٹیمپو تیز ہے جبکہ باقی حصہ سست روی کا شکار ہے۔ عدالت کے سین اپنی طوالت کی وجہ سے دلچسپی کھو بیٹھے ۔ فلم پل میں تولہ پل میں ماشہ کے مصداق کبھی اچھی کبھی بری لگنے کے سبب ناظرین کنفیوژن محسوس کرتے ہیں۔

فلم میں متعدد غلطیاں ہیں جواچھاتاثرنہیں چھوڑتیں تاہم پروڈکشن کے لحاظ سے فلم نہایت خوبصورت اور شاندار ہے۔ فلم کا ایک ہی گانا اچھا ہے جبکہ باقی بور!رہتک نے فلم میں جاندار ایکٹنگ کی ہے اور بلاشبہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ رہتک سے بہتر اور کوئی فنکار ایسی اداکاری نہیں کرسکتا تھا۔ ایشوریا کی اداکاری کے بارے میں یہ رائے دی جاسکتی ہے کہ یہ ان کی اب تک کی بہترین اداکاری ہے۔ رہتک کے ساتھ ان کی کیمسٹری فطری اور زور دار ہے۔ ان کی فلم میں رہتک سے ان کہی محبت بے مثال ہے۔

اگر آپ گزارش دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو صرف رہتک اور ایش کی اداکاری دیکھنے کے لئے فلم کا دیدار کیجئے یا پھر رونے دھونے کا دل چاہے تو فلم دیکھیں مگر ہم سے مت کہیئے گا کہ ہم نے آپ کو خبردار نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG