رسائی کے لنکس

’دبنگ ٹو‘پاکستانی باکس آفس پر بھی کامیاب، نیا ریکارڈ قائم


دبنگ 2 بزنس
دبنگ 2 بزنس

چلبل پانڈے کا جاد وپہلے سے زیادہ سر چڑھ کر بولا اورپرستاروں کو سینما گھروں تک کھینچ لایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے ہفتے کے اختتام تک فلم نے تین کروڑ روپے کا منافع کما لیا

سلمان خان کی نئی فلم ”دبنگ ٹو“باکس آفس پر بھی ’دبنگ‘ ثابت ہوئی اور ریلیز ہوتے ہی پاکستانی باکس آفس پرنیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ ریلیز کی پہلی رات فلم نے باکس آفس کی تاریخ میں پہلی بار ایک کروڑ سترہ لاکھ روپے کا بزنس کر ڈالا۔

پاکستان میں ”دبنگ ٹو“کی ڈسٹری بیوشن کے حقوق رکھنے والی کمپنی ’آئی ایم جی سی گلوبل ‘کے سربراہ امجد رشید نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ”دبنگ2“کی شاندار اوپننگ پر وہ اس قدر خوش ہیں کہ انہوں نے سلمان خان کو پاکستان کا دورہ کرنے اور اپنے لاکھوں پرستاروں سے ملنے کی دعوت دے دی ہے۔

امجد رشید نے مزید بتایا ”چلبل پانڈے کا جاد وپہلے سے زیادہ سر چڑھ کر بولا اورپرستاروں کو سینما گھروں تک کھینچ لایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے ہفتے کے اختتام تک فلم نے تین کروڑ روپے کا منافع کما لیا۔

فلم کے نئے ورژن میں کھڑے کالرکی شرٹ اور پتلی مونچھوں کے ساتھ چلبل پانڈے جی کانپور چوکی میں غنڈے موالیوں کی ’دھلائی ‘ کرتے نظر آرہے ہیں۔۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ رومینس ان کی زندگی سے نکل گیا۔ محبت کرنے والے شوہرکے روپ میں وہ اپنی ’رجو‘ کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گانے بھی گا رہیں اور بھائی کا فرض بھی بنھا رہے ہیں ۔

دبنگ ٹو“کی خاص بات اس کی سادگی ہے۔ سیکوئل ہونے کے باوجود فلم میں تجربات کرنے کے بجائے کہانی اور کرداروں کوسادہ رکھا گیا ہے بلکہ عام زندگی کی طرح۔ شاید یہی سادگی فلمی شائقین کے دل میں اتر گئی اور’دبنگ 2 ‘کو میگا ہٹ بنا گئی ۔

کرینہ کپور کے آئٹم نمبر نے فلم کی رنگینی اور خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کیاہے۔”دبنگ 2“ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلموں کو ابھی سے بہت پیچھے چھوڑ گئی ہے اور اس میں عامر خان کی ہٹ فلم ’تلاش ‘ بھی شامل ہے۔ لگتا کچھ یوں ہے کہ ”دبنگ2“باکس آفس پر نئی تاریخ لکھے گی۔

یاد رہے کہ یہ فلم ارباز خان کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ہے ۔ اس کا پہلا سیکوئل سن 2010ء میں ریلیز ہوا تھا جس نے 100کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG