پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ ہی ان کے درمیان زیادہ سے زیادہ ناظرین کو اپنی جانب کھینچنے کی باقاعدہ جنگ جاری ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ٹی وی چینلز دن رات نئے سے نئے آئیڈیاز پر کام کررہے ہیں، کیوں کہ ناظرین کو چینلز سے جوڑے رکھنے کے لئے اب صرف ڈرامے اور شوز ہی کافی نہیں رہے بلکہ ناظرین کی پروگرامز اور شوز میں شرکت کو بھی نہایت اہمیت دی جارہی ہے۔
مختلف ’ایوارڈز فنکشنز ‘اور انعامی مقابلے بھی ناظرین کو چینلز سے جوڑے رکھنے کا ایک پرکشش ذریعہ ہیں۔اسی حقیقت کے پیش نظر ’ہم‘ ٹی وی نے اپنے پہلے ایوارڈ کااجرا کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ز 32کیٹیگریز میں دیئے جائیں گے۔ ان میں سے 7کیٹگریز کا فیصلہ ویورز چوائس ۔۔۔یعنی ناظرین کی پسند سے کیا جائے گا۔
’ہم‘ ٹی وی کی جنرل منیجر پبلک ریلیشنز شہناز رمزی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ، ’ایوارڈز کا مقصد ناظرین کے ساتھ انٹریکشن بڑھانا ہے۔ توقع ہے کہ جتنے لوگ اپنی رائے کا اظہار کریں گے اتنی ناظرین ایوارڈ کی تقریب بھی دیکھیں گے۔ ‘
ایوارڈز جنوری 2012 سے لے کر دسمبر 2012تک کے دوران پیش کئے جانے والے ڈراموں، فیشن ، میوزک اور اسپیشل شوز کے لئے دئیے جائیں گے۔
ویورز چوائس ایوارڈز کو پرکشش بنانے کے لئے جن کیٹیگریز میں ناظرین کی پسند کو ایوارڈز دئیے جائیں گے ان میں بیسٹ ڈرامہ سیریل، بیسٹ ایکٹر (میل)،بیسٹ ایکٹر (فیمیل)، بیسٹ آن اسکرین کپل بیسٹ ماڈل (میل) بیسٹ ماڈل (فیمیل) اور میوز ک میں بیسٹ سولو آرٹسٹ شامل ہیں۔
ناظرین ٹیلی فون، ایس ایم ایس، اور انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ دے کر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے، جبکہ ایوارڈز کی تقریب 9 مارچ کو ہوگئی۔ وہ بھی اسی انداز میں جس طرح اب تک آپ نے بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کی ایوارڈ تقریبات دیکھی ہوں گی۔
’ہم ٹی وی ایوارڈز‘ کی طرح ’ایکسپریس انٹرٹیمنٹ‘ چینل نے اپنے ناظرین کی توجہ برقرار رکھنے کے لئے ایک دلچسپ انعامی مقابلے کا اعلان کیا ہے ۔’ایکسپریس‘ سے صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ ترکی اور بھارتی ڈرامے بھی دکھائے جارہے ہیں۔ ان تمام ڈراموں کے ہیرو اور ہیروئنز کو ناظرین میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ ناظرین کو سب سے اچھا کپل کون سا لگتا ہے، اس پر انہیں ووٹ دینا ہے۔
ووٹ دینے کے لئے ناظرین کو ای میل اور ایس ایم ایس کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، جبکہ لکی ونر کو ترکی کا ریٹرن ٹکٹ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملک کے ایک اور بڑے چینل جیو ٹی وی کی بات کریں تو وہاں بھی ایوارڈز اور دیگر انعامی مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔ اے آر وائی نیوز اور دیگر ٹی وی چینلز تو رمضان بھر نت نئے انعامی مقابلوں اور ایوارڈز کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔ ان پروگرامز پر ناظرین کی جانب سے ملنے والے زبردست رسپارنس نے نئی راہیں کھول دی ہیں اور اب دوسرے چینلز بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار نظر آتے ہیں۔