رسائی کے لنکس

شاہ رخ خان: بالی ووڈ کے سب سے امیر اداکار


Shahrukh Khan
Shahrukh Khan

بڑھتی عمر کے باوجود کنگ خان کے پرستاروں کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج شاہ رخ خان کا نام سب سے زیادہ بکنے والا ’برانڈ نیم‘ بن چکا ہے

فوربس میگزین نےبالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو سب سے امیر اداکار قرار د یا ہے۔ انہوں نے اکتوبر2011ء سے ستمبر 2012ء کے درمیان 202 کروڑ روپے کمائے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔ بڑھتی عمر کے باوجود کنگ خان کے پرستاروں کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج شاہ رخ خان کا نام سب سے زیادہ بکنے والا ’برانڈ نیم‘ بن چکا ہے۔

اسی چاہت نے شاہ رخ کو نمبر ون پر جگہ دلائی ’فوربس میگزین‘ کی بھارت کے سو امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست میں۔۔’فوربس انڈیا‘ کی لسٹ میں ٹاپ ٹین پر جو نام شاہ رخ کے ساتھ جگمگا رہے ہیں ان میں سلمان خان، اکشے کمار، امیتابھ بچن، کرینہ کپور، کترینہ کیف، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور ویراٹ کوہلی شامل ہیں۔

فہرست ترتیب دیتے وقت سیلبرٹی کی آمدنی کے علاوہ جس چیز کو مدنظر رکھا گیا وہ ان اسٹارز کی سوشل میڈیا پر مقبولیت بھی تھی۔

اکتوبر 2011ء سے ستمبر 2012ء کے درمیان شاہ رخ کی فلموں اور اشتہارات کے ذریعے کمائی 202.8کروڑ رہی۔ دوسرے نمبر پر سلوبھائی یعنی سلمان خان نے ڈیرہ جمایا 144.2کروڑ کے ساتھ جبکہ تیسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی رہے جنہوں نے 135.2کروڑ روپے کمائے۔

چوتھےنمبر پر رہے اکشے کمار جبکہ ان کے بعد آنے والے نمبروں پر رہے ’بگ بی‘ امیتابھ بچن، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈوڈلکر، کرینہ کپور، وریندر سہواگ و ویراٹ کوہلی اورکترینہ کیف۔

مجموعی طور پر ان ٹاپ ٹین سلیبرٹیز کی آمدنی رہی 1,090کروڑ جبکہ ٹاپ ہنڈرڈ کی بات کی جائے تو ان سب کی کل ملا کر کمائی ہوئی 2,384کروڑ روپے۔

اشتہارات کی دوڑ میں سلمان نے پیچھے چھوڑا شاہ رخ کو۔ انہوں نے ایک کمرشل سے کمائے سات کروڑروپے۔ شاہ رخ نے ایک کمرشل میں کام کرکے کمائے6.5کروڑ روپے۔ اس طرح وہ رہے دوسرے نمبر پر۔

شہرت، مقبولیت اور آمدنی میں تو کنگ خان نے ہی اپنا سکہ جمایا اور ’ایکٹر نمبر ون‘ قرار پائے۔ عوامی رائے نے اے آر رحمن کو دلایا ٹاپ میوزیشن کا اعزاز۔۔ ملائکہ اروڑا خان رہیں ٹاپ ٹی وی سلیبرٹی جبکہ کرن جوہر ٹاپ ڈائریکٹر رہے۔
XS
SM
MD
LG