رسائی کے لنکس

شام: اتحادی کارروائی، غیر دانستہ طور پر اتحاد کے 18 فوجی ہلاک


فائل
فائل

سینٹرل کمان نے کہا ہے کہ اکثریت والی کُرد شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے اتحادی طیاروں کے پائلٹوں کو غلط اطلاع فراہم کی، جس کے نتیجے میں ’ایس ڈی ایف‘ کی پوزیشن نشانہ بنی

امریکی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شمالی شام میں داعش کے شدت پسند گروپ کے خلاف کی گئی ایک کارروائی کے دوران، غلطی سے اتحاد کے 18 فوجی ہلاک ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمان نے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کی کارروائیوں کے احکامات جاری کرتا ہے، جمعرات کے روز بتایا کہ اتحادی افواج کے ارکان نے منگل کے روز جنوبی طبقہ میں یہ غیردانستہ کارروائی کی، جو رقہ کے داعش کے مضبوط ٹھکانے کے قریب حکمت عملی کا حامل شہر ہے۔

رقہ داعش کا خود ساختہ دارالخلافہ ہے، جو شام کا سب سے بڑا شہر ہے جس پر گروپ کا کنٹرول ہے۔

سینٹرل کمان نے کہا ہے کہ اکثریت والی کُرد شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے اتحادی طیاروں کے پائلٹوں کو غلط اطلاع فراہم کی، جس کے نتیجے میں ’ایس ڈی ایف‘ کی پوزیشن نشانہ بنی۔

داعش کے خلاف لڑائی میں اتحاد کو متعددممالک فضائی حمایت فراہم کرتے ہیں۔ یہ واضح نہیں آیا کونسی فضائی افواج نے یہ کارروائی کی۔

ایک بیان میں، اتحاد نے ’ایس ڈی ایف‘ کے ارکان اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ’’دلی تعزیت‘‘ کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG