واشنگٹن —
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ البانیا، میسی ڈونیا اورمونٹی نیگرو تنظیم کے رکن بننے والے ہیں، جب کہ سربیا، کوسوو اور بوسنیا ہرزگووینا کو اصلاحات کے معاملے پر مزید پیش رفت دکھانی ہوگی۔
یورپی کمیشن، جو کہ یونین کی تنظیمی شاخ ہے، نے بدھ کو یونین کو وسعت دینے سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں آئندہ برسوں کے دوران گروپ میں شامل ہونے کے خواہش مند ممالک کی معاشی، سفارتی اور سیاسی صورتِ حال کے بارے میں تفصیل بیان کی گئی ہے۔
رپورٹ میں اصلاحات سے متعلق پیش رفت دکھانے پر البانیا، میسی ڈونیا اور مونٹی نیگرو کو اچھے نمبر دیے گئے ہیں، لیکن ساتھ ہی مونٹی نیگرو سے کہا گیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کے سلسلے میں بہتر کارکردگی دکھائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلیدی عدالتی اور انتظامی اصلاحات کرنےپر البانیا کو امیدوار ملک کا درجہ مل سکتا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت کےحصول کی طرف گامزن ہونے کےلیے ضروری ہے کہ سربیا اور کوسوو اپنے تعلقات میں واضح اور دیرپا بہتری لائیں، جب کہ بوسنیا کے بارے میں کہا گیا ہےکہ اُسے حکومت کی کارگزاری اور عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں مزید کام کرنا ہوگا۔
کروشیا، جو جولائی 2013ء میں یورپی یونین کا مکمل رکن بننے والا ہے، سے اپنے اصلاحات کے پروگرام کو تیز کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
کمیشن نے ترکی پر نکتہ چینی کی ہے جو سالہا سال سے یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مذاکرات کرتا رہا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ترکی میں انسانی حقوق اورآزادی اظہار کی صورت حال کے بارے میں اُس کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔