واشنگٹن —
جرمنی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اینگلا مارکل کی جماعت نے اتوار کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی ہے۔
جرمن چانسلر اینگلا مرکل تیسری مرتبہ حکومت کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق انتخابات میں اینگلا مرکل کے اتحادیوں کی خراب کارکردگی، اینگلا مرکل کو اپنے سیاسی حریفوں کے ساتھ حکومت بنانے پر مجبور کرے گی۔
انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اینگلا مرکل کی حریف جماعت باواریان کرسچن سوشل یونین انتخابات میں 42٪ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جو کہ 1990 کے بعد انتخابات میں ان کی بڑی کامیابی ہے۔
تقریباً 62 ملین جرمن پارلیمان کے ایوان ِ زیریں کا چناؤ کرنے کے اہل ہیں، جو چانسلر کا انتخاب کرتا ہے۔
جرمنی میں ہونے والے انتخابات کا پورے یورپ میں بغور مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔