رسائی کے لنکس

کوڑھ کے مریض ایوریسٹ کو سَر کریں گے


کوڑھ کے مریض ایوریسٹ کو سَر کریں گے
کوڑھ کے مریض ایوریسٹ کو سَر کریں گے

کوڑھ یا جذام کے مریضوں کا ایک گروپ دنیا میں پہاڑ کی بلند ترین چوٹی ، ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے کی تربیت حاصل کررہا ہے۔

اِس مہم کا مقصد اِس بیماری کے بارے میں لوگوں کے علم میں اضافہ کرنا اور اِس مرض سے وابستہ بدنامی کے داغ کو دھونا ہے۔

مہم کے منتظم راج کمار شاہ نے کہا ہے کہ اُنہیں اُمید ہے کہ کوہ پیمائى کی اِس مہم سےلوگوں کی توجہ اس قابلِ علاج بیماری پر مبذول ہوگی ، جو نیپال میں ابھی تک بہت عام ہے۔

منتظمین نے کہا ہے کہ جذام کے 15 مریض کوہ پیمائى کی تربیت حاصل کریں گے ۔ لیکن اُن میں سے صرف پانچ افراد کو اگلے سال ہمالیہ کی بلند ترین چوٹی پر چڑھائى کے لیے چُنا جائے گا۔

ایک مقامی فلاحی تنظیم رِیڈ نیپال اس مہم کے لیے رقم فراہم کرنے میں مدد کررہی۔ مہم کے قائد لاکپا نوربُو شرپا ہوں گے، جو پہلے بھی ایوریسٹ کو سَر کرچکے ہیں۔

جذام جراثیم سے لگنے والی ایک متعدّی بیماری ہے جو سُست رفتار سے بڑھتی ہے اور جسم کی جلد، ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے سِروں، ناک کی اندرونی جِھلی، گلے اور آنکھوں کو متاثر کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG