کراچی میں چار روز تک جاری رہنے والی ’ایکسپو پاکستان 2015ء‘ اتوار کو ختم ہوئی۔نمائش کی انفرادیت یہ رہی کہ اس میں تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فیشن شوز بھی ہوئے جس نے ماحول میں اسٹائل اور ثقافتی رنگوں کی ایک ناقابل فراموش دھنک بکھیر دی۔ ملکی اور غیر ملکی مہمانوں اور تاجروں نے اس شو میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لی۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ایکسپو 2015ء کا اہتمام کیا تھا۔ نمائش’ ایکسپو سینٹر‘ ، جبکہ فیشن شو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد ہوا۔ دو روزہ فیشن شو میں پاکستانی ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات کے ذریعے روایت اور جدت پسندی کا حسین امتزاج پیش کیا۔ ٹاپ کلاس ماڈلز نے ریمپ پر دلفریب انداز میں کیٹ واک کی اور شو کو چار چاند لگائے۔
پیش ہیں اس فیشن شو کی کچھ تصویری جھلکیاں۔