رسائی کے لنکس

حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں


حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں
حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں

مسری صدر حسنی مبارک نے 18 روز کے مسلسل احتجاجی مظاہروں کے بعد استعفی دے دیا ہے۔ نائب صدر عمر سلیمان نے ایک اعلان میں کہا کہ صدر مبارک نے استعفی دے دیا ہے اور فوج نے انتظام سنبھال لیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر یہ اعلان ایک ایسے وقت میں گیا جب حکومت مخالف لاکھوں مظاہرین قاہرہ اور ملک کے دوسرے کئی شہروں کی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے مسٹر مبارک کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔

ایک روز قبل مسٹر مبارک نے قوم سے اپنے خطاب میں اپنے فوری استعفیٰ سے انکار کردیا تھا۔

صدر حسنی مبارک کے استعفی کا سڑکوں پر موجود مصری عوام نے تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔

اس سے پہلے حسنی مبارک نے اپنے خاندان کے ساتھ قاہرہ چھوڑ کر شرم الشیخ روانہ ہوگئے تھے۔

مصر کے صدر حسنی مبارک کی طرف سے جمعرات کو درحقیقت مستعفی ہونے سے انکار کے بعد اُن کے مخالفین قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں جمعہ کو بڑا اجتماع منعقد کرنے کے علاوہ کئی اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG