رسائی کے لنکس

’فاسٹ اینڈ فیوریس سیون‘ ریلیز، ’ریکارڈ بزنس‘ کا دعویٰ


بتایا جاتا ہے کہ ایکشن، سسپنس، اور انٹرٹیمنٹ سے بھرپور اس فلم نے ’پہلے ہی دن باکس آفس پر کمائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں‘

پاکستان میں جمعہ کو اور بھارت میں ایک روز قبل پال واکر کی آخری فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس سیون‘ ریلیز ہوئی، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ، باقی دنیا کی بات کریں تو ایسٹر کی چھٹی اور ویک اینڈ ہونے کے سبب وہاں بھی سنیما ہالز پر رش جاری ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ایکشن، سسپنس اور انٹرٹیمنٹ سے بھرپور اس فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس پر کمائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ فلم نے پہلے ہی دن9 کروڑ روپے سے دھماکے دار اوپننگ کی ہے‘۔

فلم ٹریڈ سے وابستہ تجزیہ کار، ترون آدرش کی ایک ٹوئٹ کے مطابق، ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ بھارت میں ’اوپننگ ڈے‘ پر ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہالی ووڈ فلم ثابت ہوگی۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’یہ ہندی فلموں سے بھی آگے نکلتے ہوئے سال 2015کی سب سے بڑی اوپنر فلم ثابت ہوگی۔‘

ادھر، ’باکس آفس ڈاٹ کام‘ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ’فلم آسانی سے ایک بلین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوجائے گی‘۔

بھارت کے 350 سنیما گھروں کی زینت
فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ بھارت کے تقریباً ساڑھے تین سو اسکرینز پر ایک ساتھ اور وہ بھی تین زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل، پال واکر، جے سن اسٹیتھم، جانسن اور گبسن کے نام نمایاں ہیں۔

پال واکر کی آخری فلم
یہ ہالی ووڈ ایکٹر پال واکر اور ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز کی آخری فلم ہے۔ اسی سبب فلم بینوں میں خاصا ایکسائمنٹ نظر آرہا ہے۔ فلم کے زیادہ بزنس کرنے کا ایک سبب یہ بھی ہے۔ پال واکر 2013ء میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں انتقال کرگئے تھے۔

ڈائریکٹر جیمس ون کی فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ ون تقریباً 14 سال پہلے یعنی 2001ء میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد سے اب تک، اس کے سات حصے آچکے ہیں۔ ’سیون‘ کے بعد، سیریز کا سفر ختم ہوجائے گا۔

XS
SM
MD
LG