کراچی ۔۔۔۔ ہالی وڈ کے ’بلیوآئیڈ بوائے‘۔۔یا یوں کہئے کہ۔۔ لوگوں کی آنکھوں کا تارا، پال واکر کی’ آن اسکرین‘ زندگی جتنی فاسٹ اور ایکشن سے بھرپور تھی، حقیقی زندگی میں بھی وہ اتنے ہی تیز رفتار ثابت ہوئے اور شاید موت کے تقاضے سے بھی قبل۔۔ وہ اپنی زندگی کا سفر طے کرگئے۔ ان کی موت نہایت غیر متوقع اور سنسنی خیز رہی۔ ان کے پرستار ابھی تک ناقابل یقین صدمے سے دو چار ہیں۔
ہالی وڈ کی سب سے زیاد ہ کامیاب سمجھی جانے والی’ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کے ستارے 40سالہ پال واکر کا کردار ہفتے کو لاس اینجلس میں دنیا کے اسٹیج پر اس وقت انتہائی اچانک ختم ہوگیا جب ان کی کار حادثے کا شکار ہوکر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
نہ صرف ہالی وڈ بلکہ دنیا بھر کی فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں یہ خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور سب کو سوگوار کر گئی۔
پال کے مداحوں، چاہنے والوں اور سلیبرٹیز کی جانب سے ان کے لئے محبت اور خراج عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔جائے حادثہ پر سینکڑوں لوگ پھول رکھ کر پال کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ ان میں مشہور و معروف ستارے بھی شامل ہیں۔
’فاسٹ اینڈ فیورس‘ میں پال کے کو اسٹار اور 2002 میں پال واکر کے ساتھ بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ پانے والے ون ڈیزل، پال کی اچانک موت پر انتہائی غمگین اور شاک کی کیفیت کا شکار ہیں۔
جائے حادثہ کے دورے کے بعد، ’فیس بک‘ پر پال کی اپنے ساتھ تصویر لگا کرون ڈیزل نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کاش، تم دیکھ سکتے کہ دنیا تمہارا دکھ کس طرح منا رہی ہے۔ میں تم سے ہمیشہ محبت کروں گا۔۔ میرے آن اور آف اسکرین بھائی۔۔‘
دیگر سلیبریٹز نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر پال کی موت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سنہ 2011 میں ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ میں پال کے کو اسٹار وائن دی راک جانسن نے پال کے ساتھ اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم دونوں اپنے بچوں کی باتیں ایک دوسرے سے شیئر کرتے تھے۔‘
ملی سائرس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے، ’مجھے پال کی موت پر افسوس ہے‘۔ جسٹن بیبر نے اپنے ٹوئٹ میں صرف پال واکر کا نام لکھا۔ ’ان ٹو دا بلیو‘ میں پال واکر کے ساتھ کام کرنے والے ٹائسن بیک فورڈ کا کہنا تھا کہ ’وہ پال کو ہمیشہ مس کریں گے۔‘ ادھر، جورڈن اسپارکس نے پال کی فیملی اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔