امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بدھ کو ایک نئی جگہ پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لاس اینجلس کے شمالی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کو 'ہیوس فائر' کا نام دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ 9400 ایکڑ رقبے تک پھیل گئی ہے جس کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لاس اینجلس میں پہلے ہی پیلیسیڈز اور ایٹون فائر کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔