رسائی کے لنکس

شام کی سرحد پر شدت پسندوں سے لڑائی میں آٹھ لبنانی فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک لبنانی عہدیدار نے بتایا کہ شدت پسندوں کو تعلق داعش سے تھا۔

شام کی سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں لبنان کے کم از کم آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ لبنان کے شمال مشرقی سرحدی قصبے راس بالبک سے ہفتہ کو تین لاپتہ فوجیوں کی لاشیں ملیں۔

اس سے قبل جمعہ کو شام میں سرگرم عسکریت پسندوں کے ساتھ لبنانی فورسز کی کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی جس میں پانچ فوجی اور تین جنگجوؤ مارے گئے تھے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک لبنانی عہدیدار نے بتایا کہ شدت پسندوں کو تعلق داعش سے تھا۔

داعش کے شدت پسندوں نے شام اور عراق کے مختلف حصوں پر گزشتہ سال سے قبضہ کر رکھا ہے۔

گزشتہ اگست میں لبنان کے سرحدی علاقے ارسل میں داعش اور القاعدہ سے منسلک نصرہ فرنٹ نے مشترکہ طور پر حملہ کر کے لگ بھگ درجن فوجیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں سے اب تک وہ چار کو ہلاک کر چکے ہیں۔

شدت پسند ان مغوی فوجیوں کی رہائی کے بدلے حکام کی تحویل میں موجود اپنے ساتھیوں کے رہائی چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG