رسائی کے لنکس

جدہ فلم فیسٹیول میں ’رام چندر پاکستانی‘ پیش ہوگی


سعودی عرب میں ایک بھی سنیما ہال نہیں ہے، نہ ہی وہاں سرکاری سطح پر کسی فلم یا اس سے جڑی کسی بھی سرگرمی کو پذیرائی ملتی ہے۔ البتہ، ایشین قونصلزجنرل کلب اپنے طور پر فیسٹیول کا اہتمام کرتا رہا ہے

پاکستانی پروڈیوسر مہرین جبار کی فلم ’رام چند پاکستانی‘ ہفتے کے روز جدہ میں جاری ساتویں ایشین فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

سعودی عرب میں ایک بھی سنیما ہال نہیں ہے۔ نہ ہی وہاں سرکاری سطح پر کسی فلم یا اس سے جڑی کسی بھی سرگرمی کو پذیرائی ملتی ہے۔ البتہ، ایشین قونصلزجنرل کلب اپنے طور پر فیسٹیول کا اہتمام کرتا رہا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم سینئر صحافی، شاہد نعیم نے وی اواے کو بتایا ’ساحلی شہر جدہ میں ان دنوں بھی اسی کے تحت ساتواں ایشین فلم فیسٹیول جاری ہے، جس میں ہفتے کو پاکستانی پروڈیوسر مہرین جبار کی ایوارڈ یافتہ فلم ’رام چند پاکستانی‘ کی نمائش ہوگی۔ ’رام چند‘ 2010ء میں بھی کئی ایوارڈز حاصل کرچکی ہے۔‘

فیسٹیول میں اب تک جاپان، برونائی، کوریا، ملیشیا، سری لنکا، فلپائن، چین، سنگاپوراور انڈونیشیا کی فلمیں دکھائی جا چکی ہیں۔

فیسٹیول میں بھارت کی جانب سے فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ اور بنگلہ دیش سے مشاہد الاسلام کی ’آماربندھو راشد‘ شرکت کے لئے بھیجی گئی ہے۔

جدہ میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل پاکستان، آفتاب کھوکھرکا کہنا ہے ’اس فیسٹیول کا مقصد اپنے اپنے ملکوں کی ثقافت اور تہذیب کو ممبر ممالک کے سامنے پیش کرنا ہے، تاکہ یہ ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آسکیں۔‘

رام چندر پاکستانی میں بھارتی اداکارہ نندیتا داس، پاکستان کے راشد فاروقی، سید فضل حسین، نوید جبار اور فضل حسین نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG