رسائی کے لنکس

شام: جولان میں شدت پسندوں کی اقوام متحدہ کی امن فوج سے جھڑپ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس کیمپ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک اور کیمپ میں فلپائن کے لگ بھگ 35 فوجی موجود ہیں لیکن یہاں کسی طرح کی لڑائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

شام کے قریب جولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل فلپائن کے فوجیوں اور اسلامی شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلپائن کے دفاعی عہدیداروں کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح جولان کی پہاڑیوں میں شام کی جانب موجود تقریباً 40 فوجیوں کے کیمپ کو شدت پسندوں نے گھیرے میں لے لیا۔

حکام کے بقول اب تک کی جھڑپوں میں تمام فوجی محفوظ ہیں۔

اس کیمپ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک اور کیمپ میں فلپائن کے لگ بھگ 35 فوجی موجود ہیں لیکن یہاں کسی طرح کی لڑائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ فوجی اہلکار اقوام متحدہ کے اس مشن کا حصہ ہیں جو اسرائیل اور شام میں 1973 کی جنگ کے بعد ہونے والے ایک معاہدے کے تحت یہاں کی نگرانی پر معمور ہیں۔

اقوام متحدہ کے حکام اسی مشن سے وابستہ فجی کے 44 اہلکاروں کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں نے رواں ہفتے یرغمال بنا لیا تھا۔

یہ فوجی فلپائن کے فوجیوں کے کیمپ سے تقریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کیمپ میں موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG