سعودی قیادت میں اتحاد کی طرف سے یمن میں لڑائی میں شریک ایک قطری فوجی ہلاک ہو گیا ہے، اس جنگ میں قطر کے کسی فوجی کی ہلاکت کی رپورٹ پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔
قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت محمد حامد سلیمان کے نام سے کی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی ہلاکت کس طرح واقع ہوئی۔
یمن کے تنازع میں حوثی شیعہ باغی اور ان کے حامی فوجی بین الااقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ ساتھ جنوبی علاقوں کے علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق سعودی قیادت میں اتحاد کی طرف سے مارچ میں شروع ہونے والی فوجی مداخلت کے بعد سے اب تک 5,600 سے زائد یمنی شہری ہلاک ہو چکے ہیں اس کے علاوہ درجنوں فوجی بھی ہلاک ہوئے جن کا تعلق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوسرے اتحادی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔