کراچی ۔۔۔ —
مادھوری ڈکشت اپنے زمانے میں بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئن رہی ہیں۔ انہوں نے بلاک بسٹر آئٹم سونگ ’چولی کے پیچھے کیا ہے' سے بھی خوب شہرت کمائی۔ بلکہ یوں کہیں تو زیادہ بہتر ہوگا کہ انہوں نے یہ گانا کرکے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا۔
آج وہ پینتالیس سال کے پیٹے میں ہیں لیکن فٹنس کا یہ عالم ہے کہ ان کے بعد آنے والی بہت سی ہیروئینز اب بھی ان سے پیچھے ہیں۔ بھارت کی ’انڈو ایشن نیوز سروس‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مادھوری نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا، ”انرجی اور فٹ رہنے کا صرف ایک ہی راز ہے اور وہ ہے ’کھانے پینے میں احتیاط‘"۔
ایک بے حد مصروف رہنے والی ہیروئن خود کو فٹ بھی رکھے اور کام میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہ ہو ایسا بہت کم ایکٹریسز کرپاتی ہیں۔ اس حوالے سے مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ اک وقت میں کئی کام کرنے کی عادی ہیں۔
"میں فٹنس کے معاملے میں بہت سخت ہوں۔ اپنے لئے بھی اور اپنے بچوں کے لئے بھی۔اور اس کے لئے کھانے پینے پرکنٹرول رکھنا بہت ضروری ہے"۔
”تیزاب“ ،”بیٹا“،” دل“اور” دل تو پاگل ہے“ جیسی سپر ہٹ فلمیں اپنے کریڈٹ پر رکھنے والی سالہ مادھوری ڈکشت جو اپنے عروج کے دور میں شادی کر کے امریکا چلی گئیں تھیں اپنے شوہر او ر دو بیٹوں آرن اور رریان کے ساتھ دوبارہ بھارت لوٹ آئی ہیں۔۔گو کہ انہوں نے دوہزار سات میں ’آجا نچ لے میں‘کام کیا لیکن یہ فلم کامیاب نہ ہوسکی۔
مادھوری کے لئے انٹرٹینمنٹ ورلڈ میں سکینڈ اننگز کی کامیابی کا دروازہ کھولا رئیلیٹی ڈانس شو’ جھلک دکھا لا جا ‘ نے جس میں مادھوری نے جج کے فرائض انجام دئیے ۔۔ یہ شو بہت ہٹ رہا۔۔۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پروفیشنل لائف میں کس کو اپنا حریف سمجھتی ہیں اور کیا چیزیں ان کی طاقت ہیں ،تو حریفوں کے بارے میں انہوں نے ’ڈپلومیٹک جواب‘ دیااور بولیں”’ میں مقابلے پر یقین نہیں رکھتی ۔ میں صرف وہ کرتی ہوں جو مجھے اچھا لگے اور جس میں میں انجوائے کرسکوں۔میں محنتی ہوں، کریٹیو بھی ،مجھے ڈانس اور ایکٹنگ سے محبت ہے۔مجھے اپنے کام سے محبت ہے۔
اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں مادھوری نے بتایا کہ انوراگ کرشیپ کی” گلاب گینگ “کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے جبکہ وشال بھردواج کی فلم ’ڈیڑھ عشقیہ ‘ کی شوٹنگ رواں شروع ہوئی ہے۔دونوں فلموں میں میرا کردار بہت مضبوط ہے۔
ورسٹائل ایکٹریس اور کامیاب رئیلیٹی شو کی ہوسٹ کے علاوہ مادھوری کی ایک پہچان اور بھی ہے جو انہیں بالی وڈ کی دوسری ہیروئنز سے ممتاز کرتی ہے ۔وہ ہے ان کی ’ملین ڈالرز‘ کی مسکراہٹ جسے لوگ ماضی کی خوبصورت ترین ہیروئن مدھوبالاکی مسکراہٹ سے تشبہیہ دیتے ہیں۔