رسائی کے لنکس

گانوں کےلئے وقت نہیں، صوفیانہ کلام نہیں چھوڑسکتی: عابدہ پروین


گانوں کےلئے وقت نہیں، صوفیانہ کلام نہیں چھوڑسکتی: عابدہ پروین
گانوں کےلئے وقت نہیں، صوفیانہ کلام نہیں چھوڑسکتی: عابدہ پروین

پاکستان کی نامور گلوکارہ اور صوفیانہ کلام گانے میں مہارت رکھنے والی عابدہ پروین نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی فلموں میں گانے کی ایک نہیں متعدد پیشکشیں وصول ہوچکی ہیں مگر وہ صوفیانہ کلام کو نہیں چھوڑ سکتیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا، سبھاش گھائی اور ایسے ہی کئی بڑے ناموں نے انہیں اپنی اپنی فلموں میں گانے کی پیشکشیں کیں مگرابھی وہ صوفیانہ کلام کو دنیا بھر میں پھیلانا چاہتی ہیں اس لئے فی الحال وہ صوفیانہ کلام سے ہی وابستہ رہنا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صوفیانہ کلام کو عام کرنے کے لئے ہی ابھی انہیں بہت سا وقت چاہئے۔ ایسے میں وہ فلموں کے لئے وقت نہیں نکال پائیں گی۔

عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری ،بالی ووڈ میں صوفیانہ کلام کا رواج بڑھنے لگا ہے۔ اب بہت سی فلمیں ایسی ہیں جن کا کم از کم ایک گانا صوفیانہ کلام پر مبنی ضرور ہوتا ہے۔

عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ ان کے گانے" تھیاں تھیاں۔۔" پر مبنی گیت "چھیاں چھیاں" سے بالی ووڈ میں صوفیانہ کلام کی شروعات ہوئی۔ اس گانے کا مشہور ہونا تھا کہ فلموں میں صوفیانہ کلام کی ڈیمانڈ بڑھتی چلی گئی اورآج صوفیانہ کلام بالی ووڈ میں بہت مشہور ہے۔ دراصل اس طرح کے گانے انسانیت اور پیار محبت کو پروان چڑحاتے ہیں اور صوفیانہ کلام کی خاصیت ہی یہ ہے کہ وہ روح سے اٹوٹ رشتہ جوڑ لیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG