حلقہ این اے246 میں انتخابی سرگرمیوں کا منگل کو آخری دن تھا۔ ان سرگرمیاں سے حلقے کا ہی نہیں پورے شہر کا سیاسی ماحول گرم رہا۔یہاں کئی اہم تجارتی مراکز اور مارکیٹیں واقع ہیں جبکہ حسین آباد کے نام سے سب سے بڑی فوڈ اسٹریٹ بھی یہیں واقع ہے جہاں کے تاجروں کا کاروبار چمک اٹھا ہے۔ علاقے کے رہائشیوں کے علاوہ گلشن اقبال، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد سے بھی لوگ بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
پہلے یہ اسٹریٹ رات بارہ، ایک بجے تک کھلی رہتی تھی مگر انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے تقریباً رات بھر ہی چہل پہل رہی۔صرف گزشتہ ہفتے کو ہی نظر میں رکھیں تو جمعہ،ہفتہ اور اتوار۔۔یہ ایسے دن تھے جبکہ چاروں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے جلسے منعقد کئے۔
ان جلسوں میں ریکارڈ توڑ لوگوں نے شرکت کی اور یوں لگتا تھا جیسے سارا کا سارا شہر یہیں امڈ آیا ہے۔
پیش ہیں اسی فوڈ اسٹریٹ کی کچھ تصویریں جھلکیاں: