رسائی کے لنکس

فٹبال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز


گولز کی تعداد کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو برازیل نے چار میچوں میں آٹھ گول کیے جب کہ کولمبیا نے 11 گول کر رکھے ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کے کوارٹر فائنل کا مرحلہ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے کہ جس میں پہلا میچ فرانس اور جرمنی جب کہ دوسرا میزبان ملک برازیل اور کولمبیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

گو کہ برازیل اپنے گروپ اے میں سرفہرست رہا تھا لیکن اس کے کھیل کے انداز پر فٹبال کے مخلتف حلقوں میں تنقید کی جاتی رہی ہے۔

دوسرے مرحلے میں چلی کے خلاف برازیل نہ صرف آخری وقت تک گول نہ کرسکا بلکہ اضافی وقت میں بھی برتری حاصل کرنے میں ناکام رہا اور میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔

مبصرین کے مطابق برازیل کے نامور کھلاڑی نیمار کے علاوہ ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی ان کی طرح کی صلاحتیوں کا مظاہرہ نہیں کرسکا جس کی وجہ سے ساری ذمہ داری اس 22 سالہ فٹبالر کے کندھوں پر آجاتی ہے۔

گولز کی تعداد کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو برازیل نے چار میچوں میں آٹھ گول کیے جب کہ کولمبیا نے 11 گول کر رکھے ہیں۔ ان میں سے پانچ گول جیمز روڈریگزر نے کیے جو کہ اس عالمی کپ میں سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG