رسائی کے لنکس

’ فوربز30 انڈر30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانی شامل


مومنہ مستحن ، فائل فوٹو
مومنہ مستحن ، فائل فوٹو

امن وامان کی صورت حال میں اتارچڑھاؤ کے باوجود پاکستان کے نوجوان مختلف شعبوں میں نمایاں کار نامے انجام دے رہے ہیں جس کا ثبوت ہے فوربز تھرٹی انڈرتھرٹی ایشیا لسٹ 2018 میں سات پاکستانی نوجوانوں کی شمولیت۔

اپنے نوجوانوں کی محنت اور کاوشوں کو عالمی سطح پرپذیرائی ملتے دیکھنا ہر ملک کے لئے ایک فخر ہوتا ہے اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے۔

امن وامان کی صورت حال میں اتارچڑھاؤ کے باوجود پاکستان کے نوجوان مختلف شعبوں میں نمایاں کار نامے انجام دے رہے ہیں جس کا ثبوت ہے فوربز تھرٹی انڈرتھرٹی ایشیا لسٹ 2018 میں سات پاکستانی نوجوانوں کی شمولیت۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق’ بین الاقوامی میڈیا کوریج میں عام طور پرپاکستان کو سردمہری کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور ہیڈلائز میں پاکستان کے حوالے سے انتہاپسندی خواتین کے حقوق اور سرحدی تنازعوں کو زیادہ جگہ دی جاتی ہے لیکن ساؤتھ ایشیا کے اس ملک سے بہت سی مثبت کہانیاں بھی جڑی ہیں جن کی کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی۔ پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں ہو رہا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے سات پاکستانی نوجوان ہیں جو اپنے کام کی بناء پر ’فوربز 30 انڈر30 فہرست ‘میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مومنہ مستحسن
مومنہ مستحن پاکستانی میوزک کے افق پر ابھرتا ہوا ستارہ ہیں۔ وہ میوزک کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ گایاہوا مومنہ مستحسن کا ڈوئٹ سانگ ’آفریں، آفریں ۔۔‘وائر ل ہوا اور راتوں رات مومنہ کے آن لائن فالوورزکی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔ مومنہ مستحسن سائبر بیلنگ کےخلاف، دماغی صحت کے بارے میں آگہی پیدا کرنے اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کررہی ہیں۔

محمد اسد رضا اورابراہیم شاہ
محمد اسد رضا اور ابراہیم شاہ نے ترقی پذیر ممالک کے لئے کم قیمت اور عمدہ کوالٹی کا میڈیکل ڈیوائس ’نیورو اسٹک ‘نایا ہے۔ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی 2006کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 57ملکوں میں شامل ہے جہاں صحت کے شعبے میں ورک فورس انتہائی کم ہے۔ اسد رضا اورابراہیم شاہ کی بنائی ہوئی ڈیوائس ’نیورواسٹک‘ کلینکل ڈیسیشن سپورٹ،ایکٹو فٹنس اورہیلتھ کئیر مانیٹرنگ اور ہیلتھ کیئر اپلیکیشنز فراہم کررہا ہے۔نیورواسٹک پاکستان، افغانستان، ایران اور شام میں ہاتھ پاؤں سے محروم افراد کے لئے نہایت فائدے مند ثابت ہو رہا ہے۔​

محمد شہیر نیازی
محمد شہیر نیازی جن کی عمر صرف17سال ہے ابھی سے مکمل سائنس دان کے طورپر اپنی شناخت بنا چکے ہیں اور ان کا نام او رکام دنیا کے انتہائی معتبر’ رائل سوسائٹی اوپن سائنس جنرل‘میں شائع ہو چکا ہے۔ اس نوجوان نے آئنز کی نقل وحرکت ،چارجڈ آئنز کو کیپچر کرکے شہد کی مکھی کا چھتا بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے جوبائیو میڈیسنز جیسی دیگرفیلڈز میں ریسرچ کرنے والوں کے لئے معاون ثابت ہوگا۔

سعدیہ بشیر
ایک ایسے ملک میں جہاں لڑکیوں کی تعلیم کواکثر مواقعو ں پر ترجیح نہیں دی جاتی، سعدیہ بشیرنے مردوں کے لئے مخصوص سمجھی جانے والی ویڈیو گیم پروڈکشن میں قدم رکھ کر دیگر خواتین کے لئے بھی دروازے کھول دئیے۔ سعدیہ بشیرپکسل آرٹ گیمز اکیڈیمی کی شریک بانی ہیں۔ ان کی اکیڈمی گیم ڈیزائن اینڈ پروڈکشن، گیم پروگرامنگ، ڈیجیٹل آرٹ اور اینمیشن میں ٹریننگ فراہم کرتی ہے۔ سعدیہ کو امید ہے کہ گیم انڈسٹری میں جہاں خواتین کی شرح 33فیصد ہے اب مزید خواتین بھی اس شعبے کا رخ کریں گی۔

عدنان شفیع اورعدیل شفیع
دوبھائیوں عدنان شفیع اورعدیل شفیع جن کی عمریں بالترتیب 28اور29سال ہیں ، انہوں نے 2015 میں ’پرائس اوئے‘ کی بنیاد رکھی جو الیکٹرونکس کے شعبے میں قیمتوں کے موازنے کا پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم ڈیٹا کا موازنہ کرکے ریٹیلرز کو مارکیٹنگ کی معلومات دیتا ہے جبکہ کنزیومرزکوبھی بہترین ڈیلز کے بارے میں آگہی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں بڑے ای کامرس اسٹورز کی توجہ بڑے شہروں مثلاً کراچی ،لاہوراور اسلام آباد پر ہوتی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے شہروں میں قیمتیں 20فیصد بڑھ جاتی ہیں۔ پرائس اوئے نے چھوٹے شہروں پر توجہ دی ہے اور ان کی ویب سائٹ کو گزشتہ مہینے آٹھ لاکھ سے زیادہ مرتبہ وزٹ کیا گیا۔

حمزہ فرخ
پاکستان کی 84 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ حمزہ فرخ نے اسی مسئلے کے حل کی کوشش کی ہے ۔دیہی علاقوں کے لئے ڈیوس پروجیکٹ فورپیس گرانٹ کے تحت 1000 ڈالرز سے شروع کیا گیا پروجیکٹ آج ایک مشن بن چکا ہے جس کا مقصد کم قیمت میں صاف پانی پاکستان کی دیہات میں رہنے والی آبادی کو فراہم کرنا ہے۔

چوبیس سال کے حمزہ فرخ نے’ بوندشمس‘ نامی سولر واٹر پروجیکٹ شروع کیا او سورج کی روشنی سے چلنے والا واٹر ایکسٹریکشن اورفلٹر سسٹم بنایا۔ آٹھ ہزارڈالر مالیت کے اس سسٹم کی میعاد25سال ہے اوریہ روزانہ 5000افراد کوسروس فراہم کرتا ہے۔

سید فیضان حسین
فیضان حسین سماجی کارکن ہیں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ فیضان حسین نے نان پرافٹ Perihelion Systems سال2013 میں بنایا ۔Perihelionکی پروڈکٹس میں ایجوایڈ، ایک امریکی سائن لینگویچ ٹرانسلیٹنگ سافٹ وئیر، بیماریوں کا پتا لگانے اور ٹریکنگ کرنے والا سسٹم ہے جو بیماریوں کے پھیلنے اور بڑھنے کے بارے میں صحت کے اداروں کوچوکس کر سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG