جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جمعے کو ساحلی شہر والپرایسو اور وینا دیل مار کے متعدد علاقوں میں آگ بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ آگ کے سبب 14 ہزار کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ چلی میں لگنے والی اس آگ کو سن 2010 میں آنے والے زلزلے کے بعد آنے والی بد ترین آفت قرار دیا جا رہا ہے۔