جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے جمعےکے روز قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نارا شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ شنزو ایبے جاپان کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے سیاست دان تھے۔ وہ پہلی مرتبہ 2006 میں وزیرِ اعظم منتخب ہوئے اور ایک سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ بعدازاں 2012 سے 2020 تک وہ جاپانا کے وزیرِ اعظم رہے۔ سال 2020 میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران اس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر شنزو ایبے تنقید کی زد میں تھے اور ان کی مقبولیت کے گراف میں بھی کمی واقع ہوئی تھی۔ انہوں نے 28 اگست 2020 کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سابق جاپانی وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک
جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے جمعے کے روز قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نارا شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پولیس نے حملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔