رسائی کے لنکس

فرانس میں صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ


فرانس میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اتوار کو ووٹنگ جاری ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ موجودہ صدر نیکولا سارکوزی یہ انتخاب ہار جائیں گے۔

تازہ ترین جائزوں کے مطابق سوشلسٹ رہنما فرانسوا اولانڈہ کو مسٹر سارکوزی پر نمایاں برتری حاصل ہے۔

ان جائزوں کے نتائج کی روشنی میں اس بات کے امکانات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ مسٹر سارکوزی کو ممنکہ طور پر 6 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابی عمل میں بھی شکست ہو گی۔

اگر ایسا ہوا تو 30 سال سے بھی زائد وقفے کے بعد مسٹر سارکوزی پہلے صدر ہوں گے جو عہدے کی مدت مکمل ہونے پر دوبارہ صدر منتخب نہیں ہو سکے۔

صدارتی انتخاب میں 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن کی انتخابی مہم جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG