پاکستان اور بھارت کے درمیان واقع لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جمعے کو جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا۔ فائرنگ سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف واقع رہائشی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع اوڑی کا سرحدی علاقہ بلہ کوٹ اور ملحقہ دیہات فائرنگ کے باعث شدید متاثر ہوئے جہاں جھڑپوں کے دو دن بعد تک علاقے میں خوف کی فضا برقرار ہے۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع وادیٔ نیلم میں بھی کچھ اسی قسم کی فضا برقرار تھی۔