رسائی کے لنکس

دہلی میں جی20 اجلاس کی تیاریاں

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نو سے 10 ستمبر کو جی 20 کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اجلاس سے قبل نئی دہلی میں جگہ جگہ لائٹس، پھول اور پودے لگائے گئے ہیں جب کہ عمارتوں اور دیواروں پر پینٹنگز بنائی گئی ہیں۔ دو روزہ اجلاس حال ہی میں تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل ایگزیبیشن کنونشن سینٹر ’بھارت منداپم‘ میں ہو گا۔ اجلاس میں دنیا بھر سے سیاسی رہنما بھارت آ رہے ہیں۔ جی ٹوئنٹی میں امریکہ، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، بھارت، روس، سعودی عرب، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، جنوبی افریقہ، ترکیہ، ارجنٹائن، برازیل شامل ہیں جب کہ یورپی ممالک کا اتحاد یورپی یونین بھی اس گروپ کا رکن ہے۔


XS
SM
MD
LG