رسائی کے لنکس

جاپان میں جی سیون اجلاس، عالمی رہنماؤں کی بیٹھک

دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں کے سربراہان کا اجلاس جاپان کے شہر ہیروشیما میں جاری ہے۔ جی سیون ملکوں کا یہ اجلاس 21 مئی تک جاری رہے گا۔ تنظیم کے رکن ممالک امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، جاپان اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے روس کی یوکرین پر 'غیر قانونی، بلاجواز اور بلا اشتعال جنگ' کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جی سیون اجلاس میں بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سمیت دیگر نو ملکوں کے سربراہان اور عالمی تنظیموں کے نمائندے بطور مہمان شریک ہیں۔


XS
SM
MD
LG