واشنگٹن —
کانگریس کی سابق خاتون رکن، گیبرئیل گفرڈز اور اُن کے شوہر خلاباز مارک کیلی نے مار دھاڑ کے واقعات میں اسلحے کے استعمال کو کنٹرول کرنےکی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اُنھوں نے اس بات کا اعلان ریاست اریزونا کے شہر تسان میں کیا جہاں کئی ایک افراد پر گولیاں چلانے کے واقعے کے دوسری برسی منائی گئی۔ اِس واقع میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور گفرڈ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
اُن کے اعلان کے مطابق اس مہم کا نام Americans for Responsible Solutionمہم ہے، جس میں رقوم اِکٹھی کرکے گن کنٹرول کی کوششوں میں مدد دی جائے گی۔
اخبار ’یو ایس اے ٹوڈے‘ میں لکھے گئے ایک مضمون میں گفرڈز اور کیلی نے کہا ہے کہ تشدد کے واقعات میں کمی لانے کے حوالے سے اصلاحات کاحصول اور شوٹنگ کے واقعات میں کمی کی کوششوں کا مطلب یہ ہوگا کہ اسلحے کے حق میں کام کرنے والی لوبی کے اثر اور اُس کے وسائل کا بڑھ چڑھ کے مقابلہ کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ملک اپنے عزم اور اہلیت کے استعمال کی بدولت مسائل کا حل ڈھونڈنے کا شہرہ رکھتا ہے۔
تاہم، جب معاملہ اسلحے کے بے جا استعمال کا آتا ہے، تو ہم اپنی برادریوں کی حفاظت کے لیے درکار کوششیں نہیں کر پاتے، جس کے برے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
اس جوڑے نے گذشتہ ہفتے کنیٹی کٹ کے شہر نیوٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں گذشتہ ماہ ایک مسلح شخص نے ایک ایلمینٹری اسکول میں اندھا دھند فائر کرکے 20بچوں اور چھ جوان افراد کو لقمہٴ اجل بنا ڈالا۔
اُنھوں نے نیو یارک سٹی کے میئر، مائیکل بلومبرگ سے بھی ملاقات کی جو گن کنٹرول کے حامی ہیں۔
تُسان کے شوٹنگ کے واقع کے ملزم نے گولیاں چلانے کے واقع میں اقبال جرم کیا ہے، جنھیں سات بار عمر قید کے علاوہ 140برس مزید قید کی سزا سنائی گئی ہے۔