رسائی کے لنکس

لالیگا: 75 برس میں پہلی بار ریال میڈرڈ کے خلاف ایک ہی کھلاڑی کے چار گول


 ویلنٹین کسٹیلانوس گیرونا کلب کے اسڑائیکر ہیں۔
ویلنٹین کسٹیلانوس گیرونا کلب کے اسڑائیکر ہیں۔

اسپین کی فٹ بال لیگ 'لالیگا' میں گیرونا کلب نے دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

گیرونا کلب کے کھلاڑی ویلنٹین کسٹیلانوس نے اپنی ٹیم کی جانب سے چار شاندار گول کیے جب کہ مدِ مقابلریال میڈرڈ کے کھلاڑی دو ہی گول کر سکے۔

کسٹیلانوس گزشتہ 75 برس میں پہلے کھلاڑی ہیں جو لالیگا میں ریال میڈرڈ کے خلاف کسی ایک میچ میں چار گول کر سکے ہیں۔

اس سے پہلے 1947 میں رئیل اویڈو فٹ بال کلب کے کھلاڑی ایتھوان ایتواریا نے ریال میڈرڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کسٹیلانوس گیرونا فٹ بال کلب کے اسٹرائیکر ہیں اور اسپین کی لالیگا لیگ کے اس سیزن میں اب تک 11 گول اسکور کر چکے ہیں۔

دوسری جانب اس میچ سے قبل بالکل آخری لمحات میں ریال میڈرڈ نے اپنے گول کیپر ٹیبو کورٹوا کو اسکواڈ سے نکال لیا تھا جب کہ اس کے اسٹرائیکر کریم بنزما بھی ٹانگ انجری کے سبب دستیاب نہیں ہیں۔

لالیگا میں گیرونا فٹ بال اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں س پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت گیرونا کلب نویں نمبر پر ہے جب کہ دوسری جانب ریال میڈرڈ کو گزشتہ پانچ میچوں میں اس دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ لیگ میں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

بارسیلونا اس بار سب سے زیادہ کامیابیوں کے ساتھ اب تک سرِ فہرست ہے۔

XS
SM
MD
LG