اٹلی کے شہر میلان میں 'میلان فیشن ویک 2022' بھرپور انداز سے جاری ہے۔ 20 ستمبر سے شروع ہونے والا فیشن ویک پیر کو اختتام پذیر ہوگا۔ فیشن ویک میں معروف ڈیزائنرز کی جانب سے 2023 کے لیے موسمِ سرما اور بہار کے ملبوسات پیش کیے جا رہے ہیں۔ فیشن ویک میں اب تک ڈولچے اینڈ گبانا، جورجیو ارمانی، ورساچے اور پراڈا سمیت کئی معروف ڈیزائنر کمپنیاں نت نئے ڈیزائنز پیش کر چکی ہیں۔