رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں چار کروڑ سے زیادہ افراد غلامي کی زندگی گزار رہے ہیں


غلامی کے خلاف لندن میں ایک مظاہرہ۔ دسمبر 2017
غلامی کے خلاف لندن میں ایک مظاہرہ۔ دسمبر 2017

محنت کی عالمی تنظیم آئی ایل او کے تعاون سے واک فری فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والی اس سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اب بھی چار کروڑ سے زیادہ افراد غلامي کی زندگی بسر کر ر ہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں غلامي کی زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی 58 فیصد تعداد چین، پاکستان، بنگلہ دیش اور ازبکستان میں آباد ہے۔

پاکستان میں جبری مشقت کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں میں بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ بھی شامل ہے جس کی جنرل سیکرٹری، غلام فاطمہ جبری مشقت ختم کرنے اور بھٹہ مزدوروں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہی ہیں ۔وہ کہتی ہیں کہ ملکی اداروں کے عدم تعاون کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں دشواری پیش آتی ہے اور ان کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ادارے ان کے کام کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ۔ زیادہ زور دیں تو جواب ملتا ہے کہ آپ جائیے، ان لوگوں کی مدد کیجئیے، ہم کوئی آپ کو روک رہے ہیں۔

اگرچہ ملک میں قوانین موجود ہیں مگر پھر بھی پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا نہیں جا سکا ہے۔ پاکستان میں ہیومن رائٹس کے چیئر مین ڈاکٹر مہدی حسن کہتے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیادہ تر سرکاری سطح پر یا پھر اس طبقے کے ہاتھوں ہوتی ہیں جو ہے تو اقلیت میں مگر بے حد اثر ورسوخ کا حامل ہے اور اکثر یہی طبقہ استحصال کا باعث بنتا ہے۔

پاکستان ان ترقی پذیر ملکوں میں شامل ہے جہاں اب بھی لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے سابق نگران وزیر داخلہ ملک حبیب کہتے ہیں کہ یہاں لوگ غربت کی وجہ سے جبری مشقت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں وہ اپنے بچوں کو محنت مزدوری کے لیے بھیجتے ہیں۔ اب اگر اس کے بغیر وہ گزارا نہیں کر سکتے تو انہیں روکا تو نہیں جاسکتا۔

ڈبلیو ایف ایف کی رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں غلامي کی جدید شکل یا ماڈرن سلیوری میں اضافہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹر خالدہ ذکی مشی گن یونیورسٹی میں سوشیالوجی کی پروفیسر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ترک وطن کر کے امریکہ آنے والے لوگ اپنی قانونی حیثیت کی کمزوری کی وجہ سے استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو ماڈرن سلیوری یا جبری مشقت کی صورت حال کا زیادہ سامنا ہوتا ہے اور وہ زیادہ طویل اور سخت کام کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

معاشی اور سیاسی حالات سے مجبور ہو کر انسان غلامي کا طوق برداشت کر تے رہیں گے کیوں کہ دنیا بھر میں انسان سب سے زیادہ اپنے حالا ت کا غلام ہوتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:02 0:00

XS
SM
MD
LG