رسائی کے لنکس

لاس اینجلس میں فلم اور ٹیلی وژن کے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب


اداکارہ اولیویا کولمین نے فلم ’دی فیورٹ‘ میں گولڈن گلوب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
اداکارہ اولیویا کولمین نے فلم ’دی فیورٹ‘ میں گولڈن گلوب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں امریکی فلم اور ٹیلی ویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔

اتوار کے روز گولڈن گلوب کی 76 ویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ سینڈرا وہ نے، انعامی تقریب کے شریک میزبان کے طور پر ہالی ووڈ میں بڑھتے ہوئے تنوع کو سراہا۔

شریک میزبان اینڈی سام برگ کے ساتھ اپنے تعارفی تبصروں کے دوران کورین تارکین وطن کے ہاں پیدا ہونے والی کینیڈا نژاد نے حاضرین کو بتایا کہ اب انہیں کوئی خوف نہیں ہے کیوں کہ وہ تبدیلی کے اس لمحے کو دیکھنا چاہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین کریں یہ حقیقت ہے کیوں کہ میں آپنے آپ کو دیکھتی ہوں اور میں آپ کو دیکھتی ہوں اور تبدیلی کے ان تمام چہروں کو دیکھتی ہوں اور اب اسی طرح ہر ایک دیکھے گا۔

ریمی میلک نے بہترین ڈرامیٹک پکچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم، بوہیمین راپسوڈی میں راک اسٹار فریڈی مرکری کے طور پر اپنے کردار پر موشن پکچر میں بہترین اداکار کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کیا ۔

ماہرشلا علی نے ایک اور میوزیکل بائیوگرافی پکچر’ گرین بک‘ میں، جس نے بہترین موشن پکچر، میوزیکل یا کامیڈی سمیت تین گولڈن گلوب ایوارڈ جیتے، بہترین معاون اداکار کے طور پر ٹرافی جیتی۔

کرسچین بیل نے جنہوں نے میوزیکل یا ایک کامیڈی فلم میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، فلم میں سابق نائب صدر ڈک چینی کے ان کے کردار میں ان کی مدد کرنے پر سیٹن کا شکریہ ادا کیا۔

اولیویا کولمین نے فلم ’دی فیورٹ‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اداکارہ سینڈرااوہ نے بھی بی بی سی کے ٹی وی ڈرامے ’کلنگ ایوو‘ میں اپنی کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن فلم اور ٹیلی وژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزاز دینے والے گولڈن گلوبز ایوارڈ کی میزبانی کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG