رسائی کے لنکس

گولڈن گلوب ایوارڈز: '1917' بہترین فلم اور فینکس بہترین اداکار قرار


توقعات کے برعکس امریکی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی فلمیں بڑے اور اہم ایوارڈز حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
توقعات کے برعکس امریکی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی فلمیں بڑے اور اہم ایوارڈز حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

ستتر ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ جنگ عظیم اول کے موضوع پر مبنی فلم '1917' نے اپنے نام کر لیا جب کہ 'بہترین اداکار' کا ایوارڈ فلم 'جوکر' کے ہیرو جیکون فینکس کے نام رہا۔

توقعات کے برعکس امریکی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی فلمیں بڑے اور اہم ایوارڈز حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ مجموعی طور پر نیٹ فلکس کی فلموں کو 34 مختلف کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی سالانہ تقریب اتوار کو کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈز فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ 'آسکر' کے بعد سب سے معتبر سمجھے جاتے ہیں۔

بہترین اداکار : جیکون فینکس
بہترین اداکار : جیکون فینکس

گولڈن گلوب میں 25 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔ ان کیٹیگریز میں بہترین فلم، بہترین اداکار اور بہترین ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ بیسٹ ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ ٹیلی وژن سیریز میوزک یا کامیڈی، بیسٹ مووی اینڈ لمیٹڈ سیریز اور بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس و ایکٹریس نمایاں ہیں۔

'فلم ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ' نے مجموعی طور پر تین ایوارڈز حاصل کیے۔ ان ایوارڈز میں 'بہترین کامیڈی فلم' کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

فلم '1917' کے ڈائریکٹر سام مینڈس
فلم '1917' کے ڈائریکٹر سام مینڈس

فلم '1917' کے ڈائریکٹر سام مینڈس بہترین ہدایت کار قرار پائے۔

حیرت انگیز طور پر جس فلم 'دی آئرش مین' کو سب سے زیادہ ایوارڈز کے قابل سمجھا جارہا تھا وہ ایک بھی ایوارڈ حاصل نہ کر سکی۔

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس : رینی زیلویگر
بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس : رینی زیلویگر

'بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس' کا ایوارڈ فلم 'جوڈی' کی اداکارہ رینی زیلویگر نے جب کہ 'بیسٹ پرفارمنس ایکٹر' کا ایوارڈ فلم 'جوکر' کے ہیرو جیکون فینکس نے جیتا۔

میوزیکل اینڈ کامیڈی کی کیٹیگری میں بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ ٹیرن ایگرٹن نے اپنے نام کیا جنہوں نے فلم 'راکٹ مین' میں معروف برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان کا کردار ادا کیا تھا۔

براڈ پٹ : بہترین معاون اداکار
براڈ پٹ : بہترین معاون اداکار

بریڈ پٹ فلم 'ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ' میں کام کرنے پر 'بہترین سپورٹنگ ایکٹر 'یا بہترین معاون اداکار' قرار پائے۔

ان کے مقابلے میں لارا ڈیرن کو فلم 'میریج اسٹوری' کے لیے 'بہترین معاون اداکارہ' کا ایوارڈ دیا گیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈ کے ساتھ ہی ہالی وڈ میں ایوارڈ سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کا اختتام 10 فروری 2020 کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG