رسائی کے لنکس

گوگل کا نصرت فتح علی خان کے لیے خراج عقیدت


پاکستان سے تعلق رکھنے والے نصرت فتح علی خان کو نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کی صنف قوالی کی ایک نابغہ روزگار شخصیت کے طور پر مانا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف و مصروف سرچ انجن "گوگل" نے مایہ ناز پاکستانی گلوکار و موسیقار نصرت فتح خان کی 67 ویں سالگرہ پر انھیں اپنے ڈوڈل کے طور پر پیش کیا ہے۔

گوگل اکثر دنیا کی معروف شخصیات کو اپنے ڈوڈل پر پیش کرتا ہے جو کہ اس کی طرف سے انھیں خراج تحسین اور عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نصرت فتح علی خان کو نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کی صنف قوالی کی ایک نابغہ روزگار شخصیت کے طور پر مانا جاتا ہے۔

وہ 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں ایک قوال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ستر کی دہائی میں باقاعدہ طور پر اس فن کا مظاہرہ کرنے والے نصرت فتح علی خان دیکھتے ہی دیکھتے خطے میں اپنے فن گائیکی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے لگے۔

اسی کی دہائی کے اواخر اور نوے کے اوائل میں ان کی شہرت سمندر پار یورپ اور امریکہ تک پہنچی اور وہاں سے کئی موسیقاروں نے ان کے اشتراک سے دھنیں ترتیب دینا شروع کیں۔

ان کا انتقال 16 اگست 1997 کو لندن میں ہوا۔

XS
SM
MD
LG