رسائی کے لنکس

گوگل نے ارسال کردہ ’ای میل‘ کو واپس منگوانے کی سہولت فراہم کر دی


اس خصوصیت کے تحت ’جی میل‘ کے صارفین کو ادھورا پیغام یا ٹائپنگ میں غلطیوں والی ای میل کو بھیجنے کے بعد فوری طور پر غلطی کا احساس ہو نے کی صورت میں ای میل کو واپس منگوانے کی سہولت حاصل ہو گی۔

مقبول انٹرنیٹ جائنٹ سرچ انجن گوگل نے اپنی ’جی میل‘ سروس کے صارفین کے لیے ارسال شدہ ای میل کو واپس منگوانے کے لیے' ان ڈو سینڈ' کی سہولت متعارف کر دی ہے ۔

نئی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ’جی میل‘ کےصارفین کو بھیجی گئی ای میل 30 سکینڈ کے اندر اندر واپس منگوانے کی اجازت ہو گی۔

اس خصوصیت کے تحت ’جی میل‘ کے صارفین کو ادھورا پیغام یا ٹائپنگ میں غلطیوں والی ای میل کو بھیجنے کے بعد فوری طور پر غلطی کا احساس ہو نے کی صورت میں ای میل کو واپس منگوانے کی سہولت حاصل ہو گی۔

جی میل نے ایک بلاگ میں اس سہولت کا اعلان کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’آج ہم جی میل صارفین کے لیے ویب پر ایک رسمی ترتیب کے طور پر ان ڈو کی سہولت کا اضافہ کیا ہے۔‘‘

جی میل کے صارفین اس سہولت کو فعال بنانےکے لیے جی ای میل سیٹنگ (ترتیبات) میں جاکر 'ان ڈو سینڈ 'کے آپشن کو آن کر سکتے ہیں،اس کے ساتھ منسوخی کی مدت منتخب کرنے کا آپشن بھی موجود ہے،جس کی مدد سے صارف اپنی بھیجی گئی ای میل کو فوری طور پر10 ، 20، یا 30 سکینڈ میں منسوخ کرنے کا اختیار حاصل کر سکتا ہے۔

نئے ٹول کے تحت ای میل ارسال کرنے کے بعد اسکرین پر وصولی کی تصدیق کے لیے ظاہر ہونے والی زرد رنگ کی ٹیب نمودار ہو گی، جس پر ان ڈو سینڈ کا آپشن بھی موجود ہے اس پر کلک کرنے سے سینڈ ای میل کو منسوخ کرنےکا موقع حاصل ہو جائے گا ۔

گوگل کی طرف سے یہ سہولت کئی سالوں سے جی میل کی تجرباتی ورژن کی سیٹنگ میں موجود تھی، لیکن یہ صرف ان صارفین کے لیے تھی، جو اس کی تجرباتی لیب پروگرام کا حصہ ہیں۔

تاہم اب یہ سہولت اپنے تمام صارفین کے لیے عام کر دی گئی ہے جبکہ حال ہی میں یہ سہولت کمپنی کے ان باکس موبائل ای میل ایپلی کیشنز میں بھی شامل کی گئی ہے ۔

یہ سہولت صرف ویب سائٹ کے ذریعے جی میل استعمال کرنے والوں کو مہیا کی گئی ہے اور ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فونز پر اس سہولت کو استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

دریں اثناء مئی میں گوگل کی ایگزیکٹیو سندر پیچائی نے بتایا تھا کہ جی میل کے 75 فیصد صارفین موبائل آلات سے اپنے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور فی الحال اگر وہ موبائل پر ای میل میں ان ڈو سینڈ کی سہولت چاہتے ہیں تو بنیادی جی میل ایپ یا موبائل ویب سائٹ کے بجائے انھیں کمپنی کی ان باکس اپیلی کیشنز کو انسٹال کرنی ہو گی۔

XS
SM
MD
LG