یاہو ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق، گوگل کے وائس پریذیڈنٹ سندر پچائی نے کہا ہے کہ یہ معروف سرچ انجن بہت جلد موبائل فون کے حوالے سے سیلولر پلان متعارف کرائے گا۔
سندر پچائی کے بقول، ’اگلے چند ماہ میں سیلولر پلان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا‘۔
اسپین کے شہر بارسیلونا میں ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ سے اپنے خطاب میں مسٹر پچائی کا کہنا تھا کہ، ’ہم ایک ایسے مرحلے میں ہیں جہاں ہارڈوئیر، سوفٹ وئیر اور کونیکٹی ویٹی (انٹرنیٹ) کے بارے میں سوچنا اہم اور ضروری ہے‘۔
سندر پچائی کا کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے موبائل فون سروس کا آغاز ایک ’پروجیکٹ‘ ہے، اور اس سے روایتی فون اور انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہونا چاہیئے۔