رسائی کے لنکس

یونان: اولمپیا میوزیم سے نواردات کی چوری


یونان: اولمپیا میوزیم سے نواردات کی چوری
یونان: اولمپیا میوزیم سے نواردات کی چوری

یونان کی پولیس نے کہاہے کہ جمعے کو صبح سویرے مسلح ڈاکو اولمپیا کے عجائب سے قبل ازتاریخ دور کی 60نادر اشیاء لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کا کہناہے کہ مسلح چور جمعہ کی صبح عجائب گھر کے محافظوں پر قابو پانے کے بعد وہاں سے تابنے اور مٹی سے بنی نادر اشیا اٹھا کر فرار ہوگئے۔

حکام نے ابھی تک چوری کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا۔

پولیس ڈاکوؤں کو تلاش کررہی ہے۔

جنوبی یونان میں واقع قبل از تاریخ اولمپیا وہ مقام ہے جہا ں پر اولمپک کھیلوں نے جنم لیا تھا۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران کسی یونانی عجائب گھر میں چوری کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

جنوری میں چوروں نے ایتھنر کی نیشل آرٹ گیلری سے عظیم مصور پابلو پیکاسو کی تین نادر پینٹگز چرا لی تھیں ۔

پولیس نے چوری کی مذکورہ واردات کے سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG