رسائی کے لنکس

دہشت گرد حملوں کے مبینہ سرغنے کے خلاف گوانتانامو میں مقدمہ چلے گا: اٹارنی جنرل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرک ہولڈر نے فوجی کمیشن کے نظام میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ،اور کہا کہ، اُنھیں فوری انصاف کی توقع ہے

امریکہ کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا ہے کہ 11ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کےمبینہ سرغنے خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمہ امریکی وفاقی عدالت کی جگہ ایک فوجی کمیشن کی طرف سےکیوبا میں گوانتانامو کے امریکی حراستی مرکز میں چلایا جائے گا۔

ہولڈر نے پیر کےدِن نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ محمد اورمبینہ طور پرسازش میں شریک چار دوسرے ملزموں پر مقدمہ چلانے کی بہترین جگہ وفاقی عدالتیں ہیں، تاہم کانگریس نے قدغنیں عائد کردی تھیں جِن کے باعث گوانتانامو کے قیدیوں کو امریکہ منتقل کرنے کا راستہ بند ہوگیا ۔

اُنھوں نے کہا کہ اِن قدغنوں کی بنا پر وہ اِس بات کی سفارش کرنے کے پابند ہوگئے تھےکہ مشتبہ افراد پر ایک ملٹری کمیشن میں مقدمہ چلایا جائے۔ تاہم اُنھوں نے اِس نظام میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اُنھیں فوری انصاف کی توقع ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اب بھی یہی خواہش ہے کہ گوانتانامو قیدخانے کو بندکیا جانا چاہیئے۔

دو برس کی خاموشی کے بعد مارچ میں صدربراک اوباما نے قیدیوں پرگوانتانامو میں فوجی مقدموں کا اجرا کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

XS
SM
MD
LG