رسائی کے لنکس

سعودی عرب: فائرنگ سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے ایک مقدم مقام پر اس وقت پیش آیا جب یہاں لوگ عاشورہ کے سلسلے میں جمع تھے۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ ضلع الحسا کے گاؤں الدالواح میں پیش آیا۔

یہ علاقہ سعودی عرب میں اقلیتی شیعہ آبادی کے مراکز میں سے ایک ہے اور بظاہر یہ اس فرقے تعلق سے تعلق رکھنے والوں پر حملہ تھا۔

سعودی پریس ایجنسی نے پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ لوگوں کا ایک گروپ ایک عمارت سے باہر آ رہا تھا جب تین نقاب پوش حملہ آوروں نے ان پر مشین گنوں اور پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

مرنے والوں کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور صرف اتنا بتانے پر اکتفا کیا گیا کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے ایک مقدم مقام پر اس وقت پیش آیا جب یہاں لوگ عاشورہ کے سلسلے میں جمع تھے۔

پڑوسی ملک عراق میں سنی عسکریت پسند اکثر شیعوں پر جان لیوا حملے کرتے رہتے ہیں۔

ادھر منگل کو عراق میں یوم عاشور کے موقع پر پورے ملک میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان مقدم مقامات اور مزارات میں جمع ہیں جب کہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے سے بچنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز انتہائی چوکس ہیں۔

یہاں مقامی شیعہ آبادی کے علاوہ دیگر علاقوں سے آنے والے شیعہ زائرین پر ماضی میں ہلاکت خیز حملے ہوتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG