رسائی کے لنکس

بحرین جیل پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک، دس قیدی فرار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حملہ آوروں اور فرار ہونے والوں کی تلاش کے کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

بحرین میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر کے وہاں تعینات ایک پولیس اہلکار کو ہلاک جب کہ دہشت گردی میں ملوث دس مجرموں کو فرار کروا لیا ہے۔

پیر کی صبح وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ حملہ "ایک دہشت گرد سیل کے چار سے چھ ارکان نے کیا جس میں خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا۔"

مرنے والے پولیس اہلکار کا نام عبدالسلام سیف احمد بتایا گیا کہ جب کہ دوسرا پولیس اہلکار حملے میں معمولی زخمی ہوا۔

اتوار کو ہونے والے اس حملے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے جب کہ حملہ آوروں اور فرار ہونے والوں کی تلاش کے کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سعودی عرب کے قریب واقع جزیرے پر واقع اس ملک میں 2011ء میں عرب ممالک میں شروع ہونے والی "عرب اسپرنگ" نامی تحریک کے دوران بدامنی دیکھنے میں آچکی ہے۔

یہاں شیعہ آبادی کی اکثریت ہے جو کہ ملک کی سنی حکومت سے اپنے لیے زیادہ سیاسی آزادی کا مطالبہ کرتی آرہی ہے۔

بحرین میں امریکی بحریہ کا فیفتھ فلیٹ بھی تعینات ہے جب کہ ایک برطانوی بحری اڈہ یہاں زیر تعمیر ہے۔

XS
SM
MD
LG