رسائی کے لنکس

ہیگ کا تاریخی شہر


اس شہر کی تاریخ ساڑھے سات سو برس پرانی ہے۔ امن و انصاف کا یہ گہوارہ ملک کے مغرب میں واقع ہے

نیدرلینڈ کا دارالحکومت ایمسٹرڈم ہے، جب کہ ہیگ نیدرلینڈ کے اہم ترین شہر کا درجہ رکھتا ہے، جس کی آبادی پانچ لاکھ ہے۔ اور اگر اس کے مضافات میں رہنے والی دس لاکھ آبادی کو ملایاجائے، تو ایمسٹرڈم اور روٹرڈم کے بعد، یہ ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے۔

ہیگ اور روٹرڈم کو ملا کر کُل آبادی تقریباٍ ًٍ 29 لاکھ بنتی ہے۔

اس شہر کی تاریخ ساڑھے سات سو برس پرانی ہے، اور یہ ملک کے مغرب میں واقع ہے۔

نیدرلینڈ کے بادشاہ، ولیم الیگزینڈر اور رانی میکسیما کا سرکاری محل ہیگ ہی میں واقع ہے۔ زیادہ تر بیرونی ممالک کےسفارت خانے یہیں پر ہیں، جب کہ 150 بین الاقوامی تنظیموں کے صدر دفاتر ہیگ میں ہیں، جن میں بین الاقوامی عدالت انصاف اور فوجداری معاملات کی بین الاقوامی عدالت اِسی شہر میں ہیں۔

نیدرلینڈ کو امن و انصاف کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

اور امن و انصاف کی سربلندی کے لیے بین الاقوامی قانونی ضابطوں کی پاسداری کے عزم پر قائم ہے۔

یہاں قائم عدالتوں کی اہمیت مختلف النوع ہے؛ جن میں سب سے پرانی عدالت کا کام حکومتوں کے مابین تنازعات کا حل تلاش کرنا ہے، جو عالمی عدالت انصاف کے ذمے ہے، جو ’انصاف کےمحل‘ کے نام سے جانی جانے والی تاریخی عمارت میں واقع ہے۔

دوسری طرف،’انٹرنیشنل کریمینل کورٹ‘ کا کام بنی نوع انسان کے خلاف مقدمات نمٹانا ہے۔

ہیگ درسگاہوں، تاریخی عمارات، لائبریریوں اور عجائب گھروں کا شہر ہے۔


اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل، بطرس بطرس غالی کے الفاظ میں، ہیگ ’یورپ کا دارالحکومت‘ ہے۔
XS
SM
MD
LG