رسائی کے لنکس

حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی

فلسطینیوں کی عسکری تنظیم حماس نے ہفتے کو اسرائیل کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے سرحد پار اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں متعدد راکٹ فائر کیے ہیں۔ حماس نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کو 'آپریشن الاقصیٰ اسٹورم' کا نام دیا ہے۔ حماس کے جنگجو سات مختلف مقامات سے اسرائیلی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔ حماس کے حملے کے بعد تل ابیب اور یروشلم سمیت اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں ہنگامی سائرن بجائے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بھی جوابی کارروائی شروع کر دی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں پر ہی رہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے 'آئرن ڈوم' میزائل سسٹم نے حماس کی جانب سے فائر کیے گئے دو ہزار سے زیادہ راکٹ فضا میں ہی تباہ کر دیے ہیں۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ "ہم حالتِ جنگ میں ہیں۔ یہ نہ ہی کوئی آپریشن ہے اور نہ کوئی راؤنڈ بلکہ یہ کھلی جنگ ہے۔" نیتن یاہو نے فوج کو حکم دیا کہ جن سرحدی علاقوں میں حماس کے جنگجو موجود ہیں انہیں فوری کلیئر کیا جائے۔


XS
SM
MD
LG