اسلام آباد میں جوتوں کی ایک دکان ہاتھ سے بنائے گئے جوتوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس دکان کا مالک خاندان لگ بھگ 80 برسوں سے ہینڈ میڈ جوتوں کا کاروبار کر رہا ہے۔ دکان کے مالک کے بقول کرکٹر وسیم اکرم، انضمام الحق اور سعید انور سمیت کئی نامور شخصیات ان کے خریداروں میں شامل ہیں۔