رسائی کے لنکس

سردیوں میں بنائیں مزے دار اور صحت بخش لڈو


موسمِ سرما اپنے ساتھ کچھ سوغات بھی لاتا ہے جس کے لیے اکثر لوگ اس موسم کا بے صبری سے انتظار بھی کرتے ہیں۔

خشک میوہ جات، گاجر کا حلوہ اور کشمیری چائے سردیوں کی خاص سوغات ہیں جو اس موسم کا مزہ دوبالا کر دیتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے مزے دار، صحت بخش اور آسانی سے بننے والے لڈو کی ریسیپی بتانے والے ہیں جو سردیوں کے اس موسم میں آپ کی صحت کو بھی بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

لڈو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چینی کا استعمال بھی نہیں ہوتا اور یہ توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ تو چلیں اس کی ترکیب جانتے ہیں۔

لڈو بنانے کی ترکیب

لڈو بنانے کے لیے سب سے پہلے بادام، پستہ، کاجو اور اپنی پسند کے خشک میوہ جات لیں۔ خشک میوہ جات کی مقدار کا فیصلہ اپنی پسند کے حساب سے کریں یعنی اگر آپ کو بادام یا پستہ پسند ہے تو آپ اسے زیادہ مقدار میں لے سکتے ہیں۔

ایک برتن میں اصلی گھی کا ایک کھانے کا چمچہ گرم کر لیں اور اس میں بادام، پستہ اور کاجو ڈال دیں اور اسے دھیمی آنچ پر ہلکہ سا بھون لیں کہ اس میں سے خوشبو آنا شروع ہوجائے۔

چولہ بند کر کے خشک میوے کو ٹھنڈا کر کے اسے موٹا موٹا کاٹ لیں یا آپ اسے کوٹ بھی سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ اسے بہت زیادہ باریک نہ کریں۔

اب ایک کپ کھجور لے لیں اور اس کی گٹھلیاں الگ کریں اور کھجور کو بھی چاپ کر لیں۔ اگر آپ کو انجیر پسند ہے تو کھجور کے ساتھ انجیر کو بھی چاپ کر لیں۔

اپ کٹے ہوئے خشک میوے میں کھجور شامل کر کے اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔مکسچر کو تھوڑا تھوڑا لے کر اس کے لڈو بنائیں اور آخر میں اس پر پسا ہوا کھوپرا چھڑک لیں۔

ان لڈو کو کسی ایئر ٹائٹ جار میں رکھ کر آپ اسے ایک ہفتے تک با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG