پاکستان میں چین کے سفیر سن ویدونگ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے لیے امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ اُنھوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں پاکستان اہم اور کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔