رسائی کے لنکس

امریکی اسٹاک مارکیٹوں پر کمپیوٹروں کا کنٹرول


امریکی اسٹاک مارکیٹوں پر کمپیوٹروں کا کنٹرول
امریکی اسٹاک مارکیٹوں پر کمپیوٹروں کا کنٹرول

تیزی ، مندی ، بے یقینی یا، ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں سودوں کا منسوخ ہونا، اب یہ کھیل انسانوں کے نہیں کمپیوٹرز کے اختیار میں ہے ۔

ایک زمانہ تھا ، جب امریکہ کے تمام بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں خوب گہما گہمی نظر آتی تھی ۔ لیکن کئی سال سے اونچی آواز میں سٹاکس بیچنے اور خریدنے والے تاجر دکھائی نہیں دیتے ۔ اب یہاں کام کررہے ہیں سپرفاسٹ کمپیوٹرز۔ نیویارک کی ساری وال سٹریٹ اب ناقابل یقین رفتار سے سودے خریدنے اور بیچنے والی ان مشینوں کے قبضے میں ہے۔

ایکویٹی ٹریڈنگ کمپنی تھیم از کے ایک عہدے دار جوسلوزی کا کہناہے کہ آج کی ایکوئٹی مارکیٹ ایسے کمپیوٹرز کے مجموعے کا نام ہے ، جو ایک دوسرے سے منسلک ہیں ، اور ہر کوئی زیرو کی طرف بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ہمارا مقصد روشنی کی رفتار حاصل کرنا ہے اور ہم یہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یعنی اب یہ کھیل انسانوں کے نہیں کمپیوٹرز کے اختیار میں ہے ۔ تیزی ، مندی ، بے یقینی یا ، ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں سودوں کا منسوخ ہونا۔

اینڈریو ہینز ایک آن لائن ٹریڈنگ بروکر ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ ایک ملی سیکنڈ کا مطلب ہے کہ حکمت عملی کامیاب رہی تو لاکھوں ڈالرملیں گے ۔ تاجروں پر ایک ، دو یا چند ملی سیکنڈ کی سبقت کا مطلب ہوگا کہ آپ اپنی ترجیحی قیمت پر کسی کاروبار میں شامل ہو جائیں گے۔

اینڈریو ہینز کہتے ہیں کہ اب سٹاک مارکیٹ کا 70 فیصد کاروباراور اربوں ڈالر کا منافع اسی قسم کی سپیڈ ٹریڈنگ یا تیز رفتار کاروبار پر مشتمل ہے ۔ لیکن اس سے کئی مسائل بھی پیدا ہو تے ہیں ، جیسے مارکیٹ میں اچانک پیدا ہونے والا اتار چڑھاؤ ۔

مئی 2010ء میں ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج ایک دن میں 600 پوائٹس نیچے گری اور آدھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوبارہ اپنی جگہ واپس آگئی ۔ جس سے دنیا بھر کے سٹاک ایکسچینج متاثر ہوئے ، اورامریکہ کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اس کی روک تھام کے اقدامات کا حکم بھی دیا ۔

نیویارک یونیورسٹی کے سٹرن سکول آف بزنس کے جوئیل ہیسبروک کہتے ہیں کہ ان اقدامات سے فائدہ ہوا۔

لیکن تھیم از ٹریڈنگ کے جو سیلوزی کہتے ہیں کہ اصل مسئلہ ایک غیر متوازن مارکیٹ ہے ، جس کا زیادہ تر کاروبار صرف ایک ملی سیکنڈ کے فرق سے ہو رہا ہے ۔

XS
SM
MD
LG